اسلام آباد (طاہر خلیل /ایوب ناصر) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو سب سے زیادہ کرپشن خراب کرتی ہے، 31دسمبر 2026ء تک ایف آئی اے کو جدید، متحرک اور مؤثر ادارہ بنانے کا ہدف مقرر ہے،پروموشن ہر ملازم کا حق ہے، سروس سٹرکچر بہتر بنائیں گے،تمام وسائل فراہم کرنے کے بعد زیرو کرپشن پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا، کرپشن میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت یا نرم گوشہ نہیں ہوگا ، ایمانداری سے کام کرنے والے افسران کو مکمل پروٹیکشن اور جاب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،، پیر کو وفاقی دارالحکومت میں ایف آئی اے کے افسران کی خصوصی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے تمام شہداء کے خاندانوں کو پلاٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔