• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران، معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری، امریکی عہدیدار

کراچی (نیوز ڈیسک) بامریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کے لیے رابطے بھی جاری ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق عہدیدار کا بیان پاکستان میں ہونے والےمذاکرات کےبعد سامنے آیا ہے جبکہ اس حوالے سے مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے۔ایران امریکا مذاکرات 24 گھنٹے جاری رہے، پاکستان مذاکرات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید