• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کیساتھ معاہدوں کے عملی نتائج سامنے آنے چاہئیں، صدر مملکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدوں کے عملی نتائج سامنے آنے چاہئیں، جن کیلئے واضح ٹائم لائنز، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مسلسل فالو اپ ضروری ہے۔پیر کوصدر آصف علی زرداری کوحالیہ دورہ چین کے دوران دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف منسٹر ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس بریفنگ میں سندھ اور چینی شراکت داروں کے درمیان جاری مشترکہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید