• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندیوں کا شکار سپر ٹینکرز ایرانی تیل لے کر بھارت کی بندرگاہوں کے قریب لنگر انداز

کراچی(نیوز ڈیسک)پابندیوں کا شکار سپر ٹینکرز ایرانی خام تیل لے کر بھارت کی بندرگاہوں کے قریب لنگر انداز ہو گئے،یہ بھارت کو تقریباً سات سال بعد پہلی ممکنہ سپلائی ہے،بھارت نے 2019 سے امریکی پابندیوں کے باعث ایران سے تیل درآمد نہیں کیا تھا،“فیلیسٹی” نامی ٹینکر سِکّا کے قریب 20 لاکھ بیرل ایرانی تیل کے ساتھ لنگر انداز ہوا،“جایا” نامی دوسرا ٹینکر پارادیپ کے قریب 20 لاکھ بیرل تیل کے ساتھ کھڑا ہے، جس کی ملکیت نامعلوم ہے،گزشتہ ماہ دی گئی امریکی رعایت کے تحت سمندر میں موجود ایرانی تیل خریدنے کی اجازت دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید