• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو محمد بن سلمان اور طیب اردوان کی دعوت

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) وزیرعظم شہباز شریف آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں سعودی عرب اور ترکی کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں جس کے لئے انہیں سعودی وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے الگ الگ دعوت دی ہے بعد ازاں ہفتے میں وزیراعظم کا قطر کے دورے کا قوی امکان ہے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کئی اعلی عہدیدار بھی ان دوروں میں وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ حد درجہ قابل اعتماد حکومتی ذرائع نے پیر کی شب جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور امریکا کے ساتھ تصادم کی ر وک تھام اور آبنائے ہرمز کے امریکا کی طرف سے محصور کئے جانے سے پیدا شدہ سنگین صورتحال پر اپنے کردار کومزید بڑھانے کے لئے نیا سرگرم سیاسی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے پیر کو وفاقی کابینہ کے اپنے رفقا کو اعتماد میں لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے اتوار کو اختتام پذیر ہوئے ایران امریکا مذاکرات کے نتائج پرامید افزائی کا اظہار کیا ہے اور اس امر پر بھی اطمینان ظاہر کیا ہے کہ سنتالیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان نے اپنی سفارتی حکمت عملی کے ذریعے ایران اور امریکا کی قیادت پہلی مرتبہ ایک ہی میز کےگرد روبرو بٹھادیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید