• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ میں ریکارڈ ترسیلات زر آئیں، یہ پائیدار حل نہیں، وزیر خزانہ

بوسٹن (اے پی پی) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے دیگرممالک کے برعکس پاکستان نے مشرق وسطی کے بحران سے پیداہونے والی صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا اوراس دوران شدید سپلائی بحران پیدا ہوا اور نہ ہی امن و امان کے مسائل سامنے آئے،مارچ میں ریکارڈ ترسیلات زر آئیں، پاکستان آئندہ بیرونی واجبات بروقت ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہارورڈ یونیورسٹی میں ”پاکستان کا معاشی ایجنڈا۔استحکام، اصلاحات اور آگے کا راستہ“ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطح کے پینل مباحثے میں کہی شرکت۔ یہ نشست پاکستان کانفرنس 2026 کے سلسلے میں منعقد ہوئی۔ نشست کی نظامت سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کی جبکہ ممتاز ماہرینِ معاشیات پروفیسر عاطف میاں (پرنسٹن یونیورسٹی) اور نوبل انعام یافتہ پروفیسر ڈیرون ایسیم اوغلو (ایم آئی ٹی) بھی پینل میں شامل تھے۔ اپنے خطاب میں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع حالیہ برسوں میں عالمی معیشت کے لیے سب سے بڑے سپلائی جھٹکوں میں سے ایک ہے، جس سے نمٹنے کے لیے محتاط اور متوازن پالیسی سازی ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید