• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی جانب سے خود کو حضرت عیسیٰؑ جیسی علامتی تصویر میں پیش کرنے پر شدید تنازع

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک ایسی تصویر پوسٹ کیے جانے پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر حضرت عیسیٰؑ جیسی مذہبی علامتی شکل میں دکھایا گیا تھا۔ اس AIسے بنی تصویر کو بعد ازاں شدید تنقید کے بعد ہٹا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی معلوم ہوتی ہے، جس میں ٹرمپ کو سفید لباس اور سرخ چادر میں دکھایا گیا، جبکہ ان کے ہاتھ میں روشنی سے چمکتا ہوا گولا موجود تھا اور وہ ایک مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر شفا دیتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ تصویر میں امریکی قومی علامات جیسے عقاب، آتش بازی اور اسٹیچو آف لبرٹی بھی شامل تھیں۔یہ پوسٹ اُس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ نے پوپ لیو  کے خلاف ایک تنقیدی پیغام بھی جاری کیا تھا۔ تاہم اس مذہبی علامتی تصویر نے نہ صرف سیاسی بلکہ مذہبی حلقوں میں بھی سخت ردعمل پیدا کیا۔قدامت پسند عیسائی رہنماؤں، بشمول بعض انجیلیکل اور کیتھولک شخصیات نے اس تصویر کو “توہین آمیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذہبی جذبات کو مجروح کرتی ہے۔ بعض معروف مذہبی مبصرین نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یہ پوسٹ ہٹا کر معافی مانگیں۔ٹرمپ نے بعد میں اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد خود کو ایک ڈاکٹرکے طور پر دکھانا تھا جو لوگوں کی مدد کر رہا ہے، اور ان کے مطابق یہ تصویر ریڈ کراس کے تناظر میں تھی۔

اہم خبریں سے مزید