اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) بیساکھی تہوار پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے ہندو اور سکھ خاندانوں کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ ویساکھی کا تہوار ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ زمین کی فیاضی اور اُن رشتوں کا جشن ہے جو خاندانوں اور برادریوں کو آپس میں جوڑے رکھتے ہیں۔ یہ اُس فصل پر شکر ادا کرنے کا وقت ہے جو زندگی کو سہارا دیتی ہے، اور اُس محنت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے جو اسے ممکن بناتی ہے۔