• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر

کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے اپنی آرمی کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے دفاعی قیادت میں ردوبدل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے، جنرل سوزان کوئیل رواں برس جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔لیفیننٹ جنرل سوزان کوئیل کا فوجی کیرئیر 40 سال پر محیط ہے جس دوران انہوں نے افغانستان آپریشن اور مشرق وسطیٰ میں تعیناتی سمیت بہت سے اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
اہم خبریں سے مزید