اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، میرے اندازے کے مطابق دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔