• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلاس، افیون کی فصل تلف کرنے والی ٹیم پر فائرنگ، 3 پولیس اہلکار شہید

گلگت (ایجنسیاں)ضلع دیامر پولیس پارٹی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں3جوان شہیدجبکہ ڈی ایس پی سمت4 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکو کر کے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج شروع کردیا گیاہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ افسوسناک واقعہ پیر کواس وقت پیش آیا جب دیامر پولیس ڈی ایس پی کی قیادت میں تھور گوئین میں کاشت کی جانے والی افیون کی فصل کو تلف کرنے کے لئے جا رہے تھے جس پر پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے نامعلوم شرپسندوں نے جدید خود کار اسلحے سے فائرنگ کر دی، مقامی صحافی شرپسندوں کو تحریک طالبان بتا رہے ہیں، فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے سپاہیوں کے نام عبدالرحیم، مقابل شاہ اور حضرت اللہ بتائے جا رہے ہیں جبکہ زخموں میں ڈی ایس پی فقیر محمد ،سپاہی رحمت اللہ ،سپاہی نقیل احمد ،سپاہی نعمت سعید اور سپاہی محمد نادر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید