برسلز(نیوز ڈیسک)ایران جنگ کے معاشی جھٹکے، یورپ پر22ارب یورو کا اضافی بوجھ پڑ گیا،یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ توانائی بحران معیشت کیلئے بڑا خطرہ، قابل تجدید توانائی کی طرف پیش رفت کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں سے شروع ہونےوالی جنگ کی وجہ سے یورپی یونین میں درآمد کیے جانے والے ایندھن پر اٹھنے والے اخراجات میں 22 بلین یورو (25.7 بلین ڈالر) کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر کا کہنا تھا، یہ اربوں یورو کی اضافی رقوم ظاہر کرتی ہیں کہ اس جنگ اور بحران کی وجہ سے ہماری معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کتنے شدید ہیں۔