• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرز کو معذور افراد کی آسامیوں پر دو ماہ میں بھرتی کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے معذور افراد کی درخواستوں پر کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تمام آسامیوں پر دو ماہ میں بھرتیاں کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کراچی کے تمام اضلاع میں معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ کراچی میں سرکاری محکموں میں تین ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔ پڑھے لکھے معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جا رہیں۔
اہم خبریں سے مزید