کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیل ملز کے اثاثوں کی فروخت جاری ، اب نئے فیصلے کے مطابق پاکستان اسٹیل مل اپنی ملکیت 175 گاڑیاں جن میں سابقہ افسران کے زیر استعمال مختلف برانڈز کی گاڑیاں، ٹرکس، واٹر ٹینکرز، موٹر سائیکلیں، ایمبولنس، بسیں اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں، کی فروخت کی کررہی ہے۔ نیلام عام کے بجائے فروخت ای پیڈز کے ذریعے رواں ماہ 27 اپریل کو ہوگی۔