کراچی (ثاقب صغیر) وزٹ ویزے پر ملازمت کے وعدوں کے حوالے سے شہریوں کو انتباہی پیغام جاری کر دیا گیا۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے مطابق امیگریشن رولز 1979 کے مطابق کوئی بھی لائسنس یافتہ اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹر( ریکروٹنگ ایجنسی ) ملازمت کے لیے وزٹ، عمرہ یا اسٹڈی ویزہ کا استعمال نہیں کر سکتا۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے مطابق جاب کے لیے ہمیشہ ورک ویزہ کا استعمال کریں ۔کچھ غیر قانونی ایجنٹ بھی وزٹ ویزہ کے ذریعے بھیج کر بعد میں ورک ویزہ دلوانے کا وعدہ کرتے ہیں جو اکثر جھوٹ ثابت ہوتا ہے۔