کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز نےکراچی سےکینیڈا جانے والی فیملی سے 40ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا جانے والی فیملی سے بھاری مقدار میں امریکی ڈالر برآمد کر لیے ہیں۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کینیڈین نژاد میاں بیوی دبئی کے راستے کینیڈا روانہ جارہے تھے کہ جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔