• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سکھ یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی رسومات ادا کیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام وساکھی میلہ اور 327 واں خالصہ جنم دن کی تقریبات بھارتی سکھ یاتریوں نے دورہ پاکستان کے چوتھے روز گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی رسومات ادا کیں ۔ وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب آج 14 اپریل کو ہو گی ۔گوردوارہ پنجہ صاحب کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان کے احکامات پر یاتریوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کے مطابق سکیورٹی، رہائش اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ،گوردوارہ پنجہ صاحب اور اس کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس ،محکمہ صحت اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران یاتریوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

اہم خبریں سے مزید