• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR افسران کو اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر سخت کارروائی کا انتباہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)FBR افسران کو اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر سخت کارروائی کا انتباہ، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے 24اپریل تک ڈیٹا جمع کرانے کی حتمی ہدایت جاری ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے ریونیو ڈویژن کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سرکلر نمبر C.No.2(2)ERM-DA/2026 مؤرخہ 13 اپریل 2026 جاری کرتے ہوئے تمام ممبران ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد، تمام چیف کمشنرز/چیف کلیکٹرز اور تمام ڈائریکٹر جنرلز (آئی آر ایس/پی سی ایس) کو ہدایت کی ہے کہ اثاثہ جات و واجبات کے گوشواروں کی جمع کرانےسے متعلق ڈیٹا فوری طور پر مکمل کیا جائے،۔

اہم خبریں سے مزید