اسلام آباد (ساجد چوہدری )حکومت نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے وزارت آئی ٹی اے آئی کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کر رہی ہے ، ذرائع کے مطابق اے آئی کی ترقی کیلئے جدید کمپیوٹنگ پاور اور جی پی یوز فراہم کئے جائیں گے، اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے اے آئی انفراسٹرکچر کا منصوبہ شروع کیا جائیگا، سرکاری اور پرائیویٹ شعبے کو کمپیوٹنگ پاور اور جی پی یوز فراہم کیے جائیں گے، اے آئی کی تحقیق اور ترقی کے لئے صنعتوں کو وسائل فراہم کئے جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہجی پی یوز کی فراہمی جدید کمپیوٹنگ کے لئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگی۔