کراچی (نیوز ڈیسک)سخت پابندیوں کے باوجود ایران نے معیشت کو متنوع بنا کرتباہ ہونے سے بچالیا۔ 170سے زائد ممالک کے ساتھ تجارت ، چین سب سے بڑا شراکت دار، خفیہ و متبادل تجارتی نظام کا استعمال کیا۔ معیشت صرف تیل پر منحصر نہیں ، صنعتی اشیا، خوراک، کیمیکلز اور دیگر برآمدات بڑھائیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق ایران، جس پر گزشتہ تقریباً 50سال سے امریکہ اور مغربی ممالک کی سخت پابندیاں عائد ہیں، اب بھی اپنی معیشت کو مکمل طور پر ختم ہونے سے بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ پابندیوں کے باوجود ایران نے 170سے زائد ممالک کے ساتھ تجارت برقرار رکھی ہے اور اب اس کی معیشت صرف تیل پر منحصر نہیں رہی بلکہ اس نے صنعتی مصنوعات، خوراک، کیمیکلز اور دیگر اشیا کی برآمدات بھی بڑھا دی ہیں۔چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے، جو ایران کے تیل کا بڑا حصہ خریدتا ہے اور اس کے بدلے مختلف مصنوعات اور سرمایہ کاری فراہم کرتا ہے۔