• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی ناکامی میں اسرائیل کا اہم کردار ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایران، امریکا مذاکرات کی ناکامی میں اسرائیل کا اہم کردار ہے جو مشرق وسطی میں امن نہیں چاہتا ہے، امریکی قیادت کو اسرائیل کے دبائو سے باہر نکل کر دنیا میں امن کی راہ ہموار کرنا ہوگی، اسرائیل کی خواہش ہے کہ مسلم ملکوں میں اتحاد جنم نہ لے سکے اور وہ فلسطین پر اپنی جارحیت کو جاری رکھ سکے، اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھل کر لائحہ عمل بنائیں، ایران سے اگر کسی کو بڑا خطرہ ہے تو وہ اسرائیل ہے جس نے امریکا کو ایران کے ساتھ جنگ میں جھونک کر اس کی برتری کا خاتمہ کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید