کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف نے 5ایس پیز کو جبکہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے ایس ایس پی آپریشن عرفان بہادر کو اضافی چارج سونپ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف آزاد خان نے 5 ایس پیز کو اضافی چارج سونپنے کا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق ایس پی گلشن ڈویژن غلام شبیر سرکی کو ایس پی جمشید ڈویژن ایسٹ زون ، ایس پی لانڈھی ڈویژن جمیل اختر بنگش کو ایس پی شاہ فیصل ڈویژن ، ایس پی ملیر ڈویژن علی حسن شیخ کو ایس پی گڈاپ ڈویژن ، ایس پی گلبرگ ڈویژن جاوید حسین ودیو کو ایس پی نیو کراچی ڈویژن ایس پی لیاری مقبول احمد خٹک کو ایس پی سٹی ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا ، ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذوالفقار لاڑک نے ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی سید عرفان علی بہادر کو ایس ایس پی انٹیلیجنس کا اضافی چارج سونپ دیا جبکہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہی مستوئی نے سب انسپکٹر خان محمد کو ایس ایچ او منگھوپیر تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا ۔