کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ فراہمی ونکاسی آب کی ماہانہ ریکوری مزید گرکر ایک ارب93 کروڑ روپے ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ہ مارچ میں واٹر کارپوریشن کو ریکوری کی مد میں67 کروڑ روپے کا بڑا نقصان پہنچا ہےـ ماہ فروری میں ایک ارب99 کروڑ جبکہ جنوری میں دو ارب 21 کروڑ اور اکتوبر 2025ء میں یہ ریکوری دو ارب 60 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی۔ واٹر کارپوریشن کے بعض سینئر افسران کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ افسران کی تعیناتی کے بعد ادارے کا ریونیو مسلسل کم ہو رہا ہے۔