کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کا پہلا مرحلہ بروز بدھ 29اپریل سے شروع ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں اور آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔ ایسے امیدوار جنہیں بروزہفتہ 25اپریل تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز پیر 27اپریل سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔