• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 بہنوں کی موت، انتظامیہ نے گڑھا بند کرکے راتوں رات سڑک بنا دی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر1میں گزشتہ رات ٹریفک حادثے میں دو بہنوں کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے راتوں رات گڑھا بند کرکے سڑک بھی تعمیر کردی تاہم گڑھے کی وجہ بننے والا سیورج کا پانی بند نہیں کیا گیا۔ اس نمائندے نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا تو لوگوں نے بتایا کہ علاقے کے گھروں میں گیس نہیں آرہی تھی۔ کھانا نہ پکنے کی وجہ سے بہن بھائی کھانا کھانے باہر گئے تھے۔ واپس آتے ہوئے ناظم آباد سے سائٹ جانے والے روڈ پر سیوریج کی وجہ سے سڑک پر گڑھا پڑگیا تھا رات کو اندھیرے کی وجہ سے موٹر سائیکل گھڑے میں جاکر قابو ہوکر گرگئی۔ موٹر سائیکل اور اس پر سوار نوجوان الٹے ہاتھ پر جبکہ اس پر سوار دونوں بہنیں سیدھے ہاتھ پر گریں تو ہیوی وہیکل کے پچھلے پہیوں کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ لوگوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد انتظامیہ کے لوگ آئے جنہوں نے پہلے گڑھا بند کیا اس کے بعد رات رات سڑک بھی بنا دی۔ سیوریج کا پانی ہونے کی وجہ سے نئی بنی سڑک پھر خراب ہورہی تھی۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پورے علاقے میں شاہراہوں، سروس روڈز اور گلیوں میں گڑھے پڑ چکے ہیں انتظامیہ غائب ہے اور ائے دن اس طرح کے حادثات سامنے اتے رہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید