• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار، 2 گروہوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار میں دو گروہوں میں جھگڑے کے بعد گھر پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور4افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم واصف ولد فقیرگل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق گلشن معماردھنی بخش گوٹھ میں دوگروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص موقع پرجاں بحق اور5افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر عباسی شہد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور شخص دوران علاج دم توڑگیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ جلات گل ولد اشرف گل اور 45سالہ محرم گل ولد سمن گل کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخموں میں 30سالہ نعمان ولد مشرنگ گل ، 60 سالہ مشرنگ خان ولد چنار، 55سالہ وطن گل ولد صمن گل اور 40 سالہ ارشاد ولد وطن گل شامل ہیں ، پولیس نےبتایا ہے کہ دو گروپوں میں ہفتے کی رات شادی کی تقریب کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر لوگوں نے جھگڑا ختم کروایا ، اتوارکوایک فریق نے اچانک آکر دوسرے فریق کے گھر پرفائرنگ کردی ، جاں بحق وزخمی افراد اور فائرنگ کرنے والے آپس میں رشتہ دار ہیں ، دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئےایس ایس پی ایسٹ کو ہدایت کی ہے کہ پولیس اقدامات و کاروائی سے فی الفور آگاہ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید