• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 روز قبل اغوا شہری کی لاش ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع فلیٹ سے برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیدرل بی ایریا سے 8روز قبل اغوا کیے جانے والے شہری ریحان احمد کی لاش ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع چیپل گارڈن کے فلیٹ سے برآمد کر لی گئی ، پولیس نے قتل میں ملوث مقتول کے کزن سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق مقتول اور ملزمان آپس میں پارٹنر اوران کے درمیان پراپرٹی کا تنازع تھا ، پولیس حکام کے مطابق بیٹے روحان خان کی مدعیت میں باپ ریحان احمد ولد سلیم احمد کے اغواء کا مقدمہ 13 اپریل کو جوہر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا، مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کرنے پر پولیس کو شواہد ملے، سید فیصل کریم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ریحان کو پلاننگ کے تحت اپنے ساتھ لے گیا اور ملزم ضیا اللہ عرف نجیب عرف حیدرکے حوالے کیا ،ملزم ضیا کے ہمراہ تین سے چار ساتھی اوربھی فلیٹ میں موجود تھے، ملزمان نے ریحان کو تشدد کرنے کے بعد فلیٹ میں بند کر دیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جس فلیٹ سے لاش ملی وہ مبینہ طورپرمجیب الرحمٰن کے زیراستعمال ملزم مجیب الرحمٰن مفرور ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید