کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت6افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر میں چاندنی چوک کے قریب گھر کے اندر موجود 65سالہ زبیدہ زوجہ شفی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، بلدیہ ٹاؤن قائم خانی روڈ بس اسٹاپ پر 40سالہ ندیم ولد طالب 24مارکیٹ ڈبہ کالونی کے قریب 29سالہ اویس ولد عبداللہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سےزخمی ہو گئے، اورنگی ٹاؤن نمبر 4میں آفاق شہید پارک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 30سالہ احمد خان زخمی ہوگیا، ہاکس بے ناصر ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث 22سالہ رمضان ولد عاشق حسین زخمی ہو گیا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ بلاک جے میں فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ شمیل ولد معصوم زخمی ہو گیا۔