• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک کی ٹکر اور ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ماڑی پور ٹرک اڈہ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30سالہ حسنین جاں بحق اور 28سالہ زید ولد لطیف زخمی ہوگیا، سپرہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار 17سالہ عبداللہ جاں بحق ہو گیا، ایس ایچ او تھانہ گڈاپ کے مطابق متوفی دیگر 2 افراد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ ٹول پلازہ کے ساتھ یو ٹرن کے قریب سڑک پر آئل گرنے کی وجہ سے پھسل کر گر نے سے گزرنے والے ڈمپر کی زد میں آگیا، متوفی نیو کراچی 2 منٹ چورنگی کا رہائشی تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید