• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت اورنگی ٹاؤن میں 1000 مین ہول کور تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں کھلے مین ہول شہریوں، خصوصاً معصوم بچوں کے لیے موت کا جال بن چکے ہیں، اور جماعت اسلامی نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ضلع غربی اورنگی ٹاؤن میں 1000مین ہول کور مفت تقسیم کرنے کا عملی اقدام کیا ہے،یہ کام دراصل کراچی میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری تھی، مگر بدقسمتی سے نااہلی، کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے باعث شہریوں کی جانیں مسلسل خطرے میں ہیں ، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت اورنگی ٹاؤن بالمقابل زیڈ ایم سی آفس پرمین ہول کورکی مفت تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے امیرضلع غربی مدثر حسین انصاری، نائب امیر ضلع خالد زمان،چیئرمین یوسی 4عطائے ربی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید