کراچی (افضل ندیم ڈوگر )ملک کے مختلف ایئرپورٹ سے اتوار کو 75بین الاقوامی جبکہ 17 مقامی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ متحدہ عرب امارات کے دبئی شارجہ ابوظہبی فجیرہ ایئرپورٹ کی34پروازیں منسوخ شیڈول میں شامل تھیں۔ کراچی 19 لاہور 18 اسلام اباد 14 ملتان 12 پشاور 10 فیصل اباد 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد اسکردو گلگت اور کراچی کی 13 پروازیں منسوخ کی گئیں کراچی لاہور کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل رہیں۔