• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل روڈ کو نو پارکنگ قرار دینے کے فیصلےکیخلاف تاجروں کااحتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے ڈبل روڈ کو نو پارکنگ قرار دینے کے حکومتی فیصلے احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیاجس میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ ، سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی ، چیئرمین عمران ترین ، نائب صدر محمد جان آغا ، ڈبل روڈ کے عہدیداروں آفتاب آغا ، رحیم الکوزئی ، واحد بڑیچ ، بسم اللہ بارکزئی ، حاجی اشرف ، حیات ماما اور دین محمد خلجی نے شرکت کیجلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈبل روڈ کو نو پارکنگ قرار دینے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل روڈ کوئٹہ شہر کا واحد مرکزی کاروباری مرکز ہے جہاں آٹو پارٹس اور مکینک کی دکانیں واقع ہیں ایسے اہم تجارتی مرکز میں پارکنگ پر پابندی عائد کرنا تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہےمقررین نے کہا کہ کہ حکومت کی جانب سے شہر میں پارکنگ کی کوئی مناسب سہولت فراہم نہیں کی گئی اور ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو عوام اور تاجروں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہے ہیںانہوں نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو مرکزی انجمن تاجران کوئٹہ شہر کی تمام یونٹس کے عہدیداروں کو بلاکر پریس کانفرنس کے ذریعے کوئٹہ میں بھرپور احتجاج کی کال دے گی۔
کوئٹہ سے مزید