کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ماہ ملتان سلطانز کے ساتھ بہت اچھاوقت گزرا ہے ۔ اوپننگ پوزیشن میرے کھیل کے انداز کے مطابق ہے کیونکہ پاور پلے کے دوران زیادہ موقع ملتا ہے۔ پی ایس ایل میں ہر ٹیم میں معیاری کھلاڑی موجود ہیں اور مقابلہ انتہائی سخت ہے۔ پی ایس ایل کے بہت سے کھلاڑیوں نے مجھے متاثر کیا ہے، افسوس ہے کہ شائقین ہمیں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہیں۔ مجھ سے کوئی ٹپس مانگتا ہے تو خوشی سے اس کی مدد کرتا ہوں۔