• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزگار اور اسپانسرز مل جائیں، ہاکی ترقی کریگی، چیف سلیکٹر سمیع اللّٰہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر سمیع اللہ نے کہا ہے کہ مضبوط اور متوازن اسکواڈ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے لیے سلیکشن میں جدید تکنیک استعمال کی جا رہی ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی مختلف چیلنجز سے دوچار ہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ اسپانسرشپ کی کمی ہے؛ اگر مالی وسائل دستیاب ہوں تو نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ کھلاڑیوں کے مالی مسائل بھی کارکردگی پر اثرانداز ہونے کی بڑی وجہ ہیں، روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے کھلاڑی بہتر انداز میں کھیل پر توجہ دے سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلب سطح پر اسکروٹنی کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید