کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں عوامی نمائندے کے دفتر پر حملہ شہر میں بڑھتی بدامنی کا واضح ثبوت اور صوبائی حکومت و پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، فائرنگ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور فہیم پٹنی سمیت عوامی نمائندوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا ئے۔