کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کارگل پاکستان نے(ایس ڈی پی آئی) کے ساتھ شراکت داری میں کراچی کے ساحلی علاقوں میں مینگروو شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ڈی پی آئی کے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تباہ شدہ مینگروو جنگلات کی بحالی اور ساحلی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔مینگروو جنگلات کی اہمیت پاکستان کی تقریباً 1,050کلومیٹر طویل ساحلی پٹی نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے بلکہ ماحولیاتی اعتبار سے بھی انتہائی حساس خطہ ہے۔ اس ساحلی نظام کی بنیاد سمجھے جانے والے مینگروو جنگلات گزشتہ 50 برسوں میں شدید کمی کا شکار ہوئے ہیں جس کی بڑی وجوہات جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور غیر پائیدار انسانی سرگرمیاں ہیں۔خاص طور پر انڈس ڈیلٹا میں پائے جانے والے مینگروو جنگلات ساحلی علاقوں کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں، سمندری طوفانوں کے اثرات کم کرتے ہیں اور متنوع سمندری حیات کے لئے محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ جنگلات مقامی آبادی کی معاشی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقداماتایس ڈی پی آئی طویل عرصے سے مختلف قومی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے لئے موسمیاتی انصاف اور پائیدار ترقی کی وکالت کرتا رہا ہے۔