اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے محمد اکرم صالح ایڈووکیٹ کی درخواست پر انہیں ایف بی آر کے ایڈوکیٹ پینل کی فہرست سے نکال دیا ، ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اکرم صالح نے باضابطہ طور پر ایڈوو کیٹ پینل سے ہٹانے کےلیے رضاکارانہ درخواست کی جس پر انہیں کراچی سٹیشن کے ایف بی آر کے ایڈووکیٹ پینل سے ڈی نوٹیفائی کر دیاگیا ہے تاہم محمد اکرم صالح محکمے کے ان تمام کیسوں کی پیروی ان کے مکمل ہونے تک بدستور کریں گے جن میں وہ پہلے سے ہی نامزد ہیں۔