اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) وفاقی وزیر توانائی کا آف میرٹ بجلی معاہد وں کیخلاف کریک ڈاؤن، انکوائری کا حکم، ڈسکوز کی زائد قیمت بجلی خریداری پر کارروائی،اعلیٰ سطح جائزے میں ایس پی پیز اور سی پی پیز سے خلاف قواعد بجلی لینا سامنے آیا۔اویس لغاری کی نیپرا قواعد اور گرڈ کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت،ISMO کی منظوری کے بغیر خریداری ممنوع قراردے دی گئی۔وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ چھوٹے اور کیپٹو پروڈیوسرز سے بجلی ایسے نرخوں پر خرید رہی ہیں جو قومی میرٹ آرڈر سے زیادہ ہیں، جسے انہوں نے صارفین کے لیے ناقابلِ قبول اور مہنگا عمل قرار دیا ہے۔