• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپارکو کے انسانی خلائی مشن میں اہم پیشرفت، 2 پاکستانی خلا باز چین کے خلائی پروگرام کیلئے منتخب

اسلام آباد(رانا غلام قادر )سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت ،2 پاکستانی خلاباز چین کےخلائی پروگرام کیلئے منتخب، خلا باز امیدوار خرم داؤد اور محمد ذیشان علی تجربات کیلئے خلا میں جائیں گے۔دونوں امیدوار جدید تربیت کے لئے چین روانہ ہوگئے ۔وزیراعظم نے سپارکو کی خلائی تحقیق کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کو سراہا ،پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔یہ پیشرفت پاکستان کے خلائی تحقیق کے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔پاکستان ان محدود ممالک کی صف میں شامل ہو گیا جو انسانی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستان پہلی مرتبہ چائنہ اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ مشن 2026ء کے آخر میں متوقع جس میں ایک پاکستانی خلا باز شین زو مشن کے دوران بطور پے لوڈ ایکسپرٹ ذمہ داریاں انجام دے گا۔چائنہ اسپیس اسٹیشن پر مشن کے دوران پاکستانی خلا باز مائیکرو گریویٹی میں متعدد سائنسی تجربات انجام دے گا۔ان تجربات کا دائرہ کار اہم شعبوں پر مشتمل ہوگا جن میں مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف/بائیو سائنس اور بائیو ٹیکنالوجی شامل ہیںان تحقیقات کے نتائج ماحولیاتی تبدیلی سے نمتنے، غذائی تحفظ کے فروغ اور صنعتی جدت کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید