• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرٹیجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کے منصوبے پر کام شروع

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) پاکستان نے توانائی کے شعبے میں اپنی سلامتی مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر SPR قائم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔یہ کمیٹی 8 مئی 2026 تک اپنی سفارشات اور عملدرآمد کا مکمل روڈ میپ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔یہ فیصلہ وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جو وفاقی وزیر پیٹرولیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔ نئی تشکیل دی گئی “کمیٹی برائے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزروز” میں اعلیٰ سرکاری حکام، سیکیورٹی نمائندگان، توانائی کے شعبے کے ریگولیٹرز، سرکاری ادارے اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں، جو ملک میں تیل کے ذخائر اور ہنگامی ایندھن کے انتظام کے لیے مربوط قومی فریم ورک تیار کریں گے۔کمیٹی کی سربراہی پیٹرولیم ڈویژن کے اسپیشل سیکریٹری کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید