پیرس (اے ایف پی) صدر ٹرمپ کے ایرانی قیادت میں اختلافات کے دعوے پر عالمی ماہرین کا شکوک کا اظہار، مبصرین کا کہنا ہے اندرونی بحث کے باوجود تہران کی قیادت اب بھی متحد دکھائی دیتی ہے، ٹوٹ پھوٹ کے کوئی آثار نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایران کی حکومت شدید اندرونی تقسیم کا شکار ہو چکی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ اور اعلیٰ قیادت کی ہلاکتوں کے باوجود ایرانی نظام میں کھلی ٹوٹ پھوٹ کے آثار سامنے نہیں آئے۔ ماہرین کے مطابق ایران میں مختلف دھڑوں کے درمیان حکمت عملی پر اختلافات موجود ہیں۔