• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک ریفائنری؛ یومیہ 32 ہزار 400 بیرل صلاحیت کا حامل مین کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ بند

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) ایران اورامریکہ کےدرمیان مذاکرات کےلئےاسلام آباد میں غیر ملکی وفودکی متوقع آمد کے پیش نظرسڑکوں کی بندش باعث اٹک ریفائنری نے یومیہ بتیس ہزار چارسو بیرل صلاحیت کاحامل مین کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ بند کردیا،اٹک ریفائنری نے موجودہ ٹریفک پابندیوں میں بہتری آنے تک پلانٹ کو بندرکھنے کا فیصلہ کیا ہے،صرف چھوٹے یونٹ کم پیداوار پر کام کرتے رہیں گے،اٹک ریفائنری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اٹک ریفائنری کو آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت اچانک معطل ہو گئی ہے،اس صورتحال نے کروڈ آئل کی وصولی اور مصنوعات کی ترسیل پر منفی اثر ڈالا ہےجس سے ریفائنری کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں، مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ کے سبب پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید