• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڑہ میں آپریشن، 16 عسکریت پسند ہلاک، بچہ جاں بحق، 4 اہلکار زخمی

باڑہ(نمائندہ جنگ) باڑہ اکاخیل میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 16 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ راہگیر بچہ بھی جاں بحق ،دوطرفہ فائرنگ میں فورسز کے چار اہلکار زخمی ہو گئے، آپریشن کے دوران زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، دہشت گروں کی نعشیں جائےوقوعہ پرتا ل حال موجود ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز نے گزشتہ روز انٹلیجنس بیسڈ کی بنیاد پر کواڈ کاپٹرز کے ذریعے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 16 شدت پسند مارے گئے۔
اہم خبریں سے مزید