اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی دارالحکومت میں امریکہ ۔ایران ممکنہ مذاکرات کیلئے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 25 اپریل سے 6 مئی تک شیڈول جنرل ریکروٹمنٹ ٹیسٹ ملتوی کردیے ۔ ذرائع کے مطا بق اسلام آباد کے ریڈ زون میں سرکاری دفاتر کی بندش کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتظار کریں۔