واشنگٹن ، تہران (اے ایف پی)ٹرمپ فیک نیوز سے پھر گمراہ،ایران کسی خاتون کو پھانسی نہیں دی جارہی،امریکی صدر نے غلط خبر کی بنیاد پر ایران میں خواتین کی پھانسی کو روکنے کا مطالبی کیا جبکہ ایرانی عدلیہ کے مطابق کسی خاتون کو پھانسی ہی نہیں دی جارہی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ ایران نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار 8 خواتین کو سزائے موت دینے کا مبینہ منصوبہ روک دیا ہے؛ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے تہران سے ان خواتین کو رہا کرنے کا مطالبہ اس لیے کیا تھا تاکہ امن مذاکرات میں مدد مل سکے۔ایرانی عدلیہ نے بدھ کے روز امریکی صدرکے ان ریمارکس کو "جھوٹی خبر" قرار دیا ہے کہایران نے 8خواتین کو سزائے موت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، عدلیہ کے مطابق انہیں کبھی موت کی سزا کا سامنا تھا ہی نہیں۔