• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں بھارتی سفیر کی اپنے آرمی چیف کی میزبانی

نئی دہلی( نیوز ڈیسک) امریکہ میں بھارت کے سفیر ونے موہن کواترا نے بدھ کے روز انڈیا ہاؤس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اپیندر دویدی کی واشنگٹن ڈی سی میں ان کی آئندہ مصروفیات سے قبل میزبانی کی،یہ ملاقات بھارت اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی تبادلوں کے سلسلے کا حصہ ہے جو بھارتی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کے حالیہ دوروں کے بعد عمل میں آئی ہے۔امریکی دارالحکومت میں بھارتی سفارت خانے نے سوشل میڈیا سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتی سفیر نے واشنگٹن ڈی سی میں مصروفیات سے قبل انڈیا ہاؤس میں چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل اپیندر دویدی کی میزبانی کی، یہ دورہ جو کہ حال ہی میں نیول چیف (CNS) اور ایئر چیف (CAS) کے دوروں کے فوراً بعد ہو رہا ہے،بھارت اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی روابط کے تسلسل کی کڑی ہے،پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ توقع ہے کہ اس سے دفاعی تعلقات کو مزید استحکام ملے گا جو ہماری جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کا سنگِ میل ہےتاکہ ایک آزاد، کھلے اور خوشحال انڈو پیسیفک خطے کو یقینی بنایا جا سکے،رواں ہفتے کے آغاز میں جنرل دویدی نے ہونولولو (ہوائی) میں امریکی آرمی پیسیفک کے کمانڈنگ جنرل رونالڈ پی کلارک اور دیگر سینئر حکام سے ملاقات کی تھی، جہاں بات چیت کا محور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور انڈو پیسیفک میں مشترکہ اسٹریٹجک ترجیحات کو آگے بڑھانا تھا،ہوائی کے دورے کے دوران فورٹ شافٹر میں جنرل دویدی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے اوہاو (Oahu) جزیرے کا فضائی دورہ بھی کیا، جس کا مقصد امریکی فوجی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کا مشاہدہ کرنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید