• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں دو دہائیوں میں پہلے بلدیاتی الیکشن، حماس کی مقبولیت کا امتحان

کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ میں دو دہائیوں میں پہلے بلدیاتی الیکشن، حماس کی مقبولیت کا امتحان،یہ انتخابات امریکہ کے غزہ پٹی سے متعلق منصوبہ کیخلاف قومی اتحاد کا مظہر ہیں، فلسطینی ذارئع ،سرائیلی زمینی افواج کے قبضے سے بچنے والے غزہ پٹی کے چند شہروں میں سے ایک میں فلسطینی اس ہفتے کے آخر میں بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے۔ ان انتخابات میں حماس کے حامی کچھ امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں، جس سے اس عسکریت پسند گروہ کی موجودہ مقبولیت کا اندازہ بھی ہو سکے گا۔دير البلح میں ہونے والے یہ الیکشن فلسطینی اتھارٹی کے لیے بلدیاتی انتخابات کا حصہ ہیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات امریکہ کے غزہ پٹی سے متعلق اس منصوبے کے خلاف قومی اتحاد کے اظہار کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید