کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکورٹی فورسز نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BMC) ہاسٹل میں کارروائی کرتےہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کے الزا م میں طالبہ کو گرفتار کرلیا ۔واقعے کے خلاف ہاسٹل کی طالبات نے بروری روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔میڈیا معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق خدیجہ پر کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کے شواہد سامنے آئے ہیں،سیکورٹی فورسز نےدہشتگردوں کی معاونت اور سہولت کاری کے واضح ثبوت ملنے اور مکمل تحقیقات کے بعد گزشتہ شب بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BMC) ہاسٹل میں کارروائی کر تے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کی سہولت کاری میں ملوث طالبہ خدیجہ کو گرفتار کر لیا ۔