• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر نیٹ میٹرنگ کی منظوری کو لائسنسنگ سے مشروط کرنے کے تاثر کی تردید

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پاور ڈویژن نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی منظوری کو وزارتِ توانائی، پاور ڈویژن یا وفاقی حکومت کی جانب سے کسی لائسنسنگ شرط سے مشروط کیا جا رہا ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق (نیپرا) کی لائسنسنگ موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت ہوتی ہے اور یہ مکمل طور پر ریگولیٹر کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں (ڈسکوز) قانونی طور پر نیپرا کے قواعد و ضوابط کی پابند ہیں اور کسی بھی صورت ان سے انحراف نہیں کر سکتیں۔ترجمان نے مزید واضح کیا کہ لائسنسنگ کی شرائط کو براہِ راست وفاقی حکومت کی ہدایات سے منسوب کرنا غلط اور گمراہ کن ہے۔

اہم خبریں سے مزید