• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری دیدی

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) سی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری دے دی، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ساخ فارما لمیٹڈ اور یونائیٹڈ ایتھانول انڈسٹریز لمیٹڈ کو رانی پور شوگر ملز (پرائیویٹ)لمیٹڈ میں اکثریتی حصص کے حصول کی منظوری دی ہے۔سی سی پی کے مطابق رانی پور شوگر ملز چینی کی پیداوار کے ساتھ اس سے متعلقہ مصنوعات اور اپنے پاور پلانٹ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے کاروبار میں بھی سرگرم ہے، جبکہ حاصل کنندگان دواسازی اور ایتھانول سمیت صنعتی شعبوں سے وابستہ ہیں، یہ لین دین مرحلہ اول کے جائزے کے بعد منظور کیا گیا اور اس سے مارکیٹ میں مسابقت پر کوئی منفی اثر پڑنے کا امکان نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید